۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
جکارتہ میں اسلامک سنٹر

حوزہ / حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیھا کی میلاد کی مناسبت سے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جشن کی ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا اہتمام جکارتہ میں موجود اسلامک سنٹر نے کیا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق خاتون دو عالم حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی میلاد کی مناسبت سے گذشتہ روز جکارتہ میں موجود اسلامک سنٹر میں جشن کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جس میں انڈونیشیا میں مقیم ایرانیوں اور محبان اہلبیت علیہم السلام نے شرکت کی۔

جکارتہ میں اسلامک سنٹر کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین حکیم الہی نے جشن کی اس تقریب میں حضرت زہرا سلام اللہ علیھا کی زندگی اور شخصیت کے موضوع پر تقریر کی۔ جشن کی اس تقریب میں شرکاء کے لئے کوئز مقابلے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا اور اس مقابلے میں شرکت کرنے والے برتر افراد میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .